25 ستمبر کو آزادی کے لئے ریفرنڈم ہوگا: عراقی کرد

صوبے میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات نومبر میں   اربيل: "الشرق الاوسط” کل عراقی صوبہ کردستان نے آئندہ 25 ستمبر کو صوبے کی آزادی اور کرد ریاست کے قیام کے لئے صوبے میں عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی پارلیمنٹ میں کلدان، سریان اور آشوریین بلاک کی […]

25 ستمبر کو آزادی کے لئے ریفرنڈم ہوگا: عراقی کرد
صوبے میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات نومبر میں

اربيل: "الشرق الاوسط”

کل عراقی صوبہ کردستان نے آئندہ 25 ستمبر کو صوبے کی آزادی اور کرد ریاست کے قیام کے لئے صوبے میں عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی پارلیمنٹ میں کلدان، سریان اور آشوریین بلاک کی خاتوں صدر وحیدہ یاقو ھرمز نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر مسعود بارزانی کی سربراہی میں اربیل میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ 25 ستمبر کو ریفرنڈم کرانے کا تعین کیا گیا اور اس کاروائی کے لئے کئی ایک خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ایک کمیٹی ریفرنڈم کی کاروائی پر تبادلہ خیال کے لئے عرب ممالک کا اور دوسری کمیٹی خطے کے دیگر ممالک اور یورپ کا دورہ کرے گی جبکہ تیسری کمیٹی عراقی حکومت سے ریفرنڈم کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے بغداد جائے گی۔ اب کردستانی پارٹیاں روان ماہ جون کی 12 تاریخ تک اپنے نمائندگان کو متعین کرے گیں۔

جمعرات 13 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 08 جون 2017ء  شمارہ: (14072)