شام میں اسد کے اتحادیوں کی امریکہ کو دھمکی
بيروت: يوسف دياب – نذير رضا کل بشار الاسد اور اس کے حمایتی ایران کی اتحادی فورسز نے سخت الفاظ میں شام میں موجود امریکی بیس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جو کی امریکہ کی جانب سے تنف کے سرحدی راستے کی جانب ان افواج کو نشانہ بنائے جانے کے جواب […]

بيروت: يوسف دياب – نذير رضا
کل بشار الاسد اور اس کے حمایتی ایران کی اتحادی فورسز نے سخت الفاظ میں شام میں موجود امریکی بیس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جو کی امریکہ کی جانب سے تنف کے سرحدی راستے کی جانب ان افواج کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں ہے۔
شامی علاقوں میں موجود امریکی افواج کو واضح دھمکی دیتے ہوئے "شامی اتحادیوں کے چیمبر فورسز کی کارروائیوں کے کمانڈر” نامی ایک شخص نے بیان دیا ہے کہ جنگجو اس کا جواب جلد ہی "مناسب وقت میں” ضرور دیں گے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شام اور اس کے گرد ونواح میں امریکی افواج کے جمع ہونے کی جگہیوں اور میزائل و فوجی نظام کو ضرور ہدف بنایا جائے گا۔