اتحادی افواج کو نشانہ بنانے والا شامی "ڈرون” تباہ

  بيروت: بولا اسطيح – واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کل شام کے جنوب میں واقع بادیہ کے علاقے میں بین الاقوامی اتحاد نے تنظیم داعش، شام کی حکومتی افواج اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر سخت حملے کئے۔ یہ حملے امریکی افواج کی طرف سے شام کا بغیر پائلٹ کے (ڈرون) طیارہ گرانے کے [&hell

اتحادی افواج کو نشانہ بنانے والا شامی "ڈرون” تباہ

بيروت: بولا اسطيح – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

کل شام کے جنوب میں واقع بادیہ کے علاقے میں بین الاقوامی اتحاد نے تنظیم داعش، شام کی حکومتی افواج اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر سخت حملے کئے۔ یہ حملے امریکی افواج کی طرف سے شام کا بغیر پائلٹ کے (ڈرون) طیارہ گرانے کے بعد ہے۔ بین الاقوامی اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق اس طیارے نے تنف بیس کے قریب اتحادی افواج پر فائرنگ کی تھی۔

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ریان ڈلن نے بغداد سے ایک بند ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کہا کہ اگرچہ ڈرون طیارے نے شام کی حکومتی افواج کی طرف سے "خطرہ لاحق ہونے پر” پہلے فائرنگ بھی کی مگر اس سے اتحادی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جمعہ 14 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 09 جون 2017ء  شمارہ: (14073)