برطانیہ میں معلق پارلیمنٹ کا منظر نامہ

  لندن: "الشرق الاوسط” برطانوی کنزرویٹیو پارٹی نے بیلٹ بکس بند ہونے کے بعد پھیلی ابتدائی رائے عامہ کی روشنی میں کہا ہے کہ ان کی رہنما وزیر اعظم ٹریسا مئے نے کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت کو کھو دیا ہے۔ ان نتائج کی تصدیق ہو جانے کے بعد ملک ایک "معلق […]

برطانیہ میں معلق پارلیمنٹ کا منظر نامہ

لندن: "الشرق الاوسط”

برطانوی کنزرویٹیو پارٹی نے بیلٹ بکس بند ہونے کے بعد پھیلی ابتدائی رائے عامہ کی روشنی میں کہا ہے کہ ان کی رہنما وزیر اعظم ٹریسا مئے نے کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت کو کھو دیا ہے۔ ان نتائج کی تصدیق ہو جانے کے بعد ملک ایک "معلق پارلیمنٹ” کی جانب چلا جائے گا۔

سبکدوش ہونے والے پارلیمنٹ میں 330 کے مقابلے میں اب کنزرویٹو پارٹی نے 314 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ "اپسوس موری” سینٹر کے مطابق لیبر پارٹی نے جیریمی کورین کی قیادت میں 266 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اگر ان خبروں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ایسی صورت میں ٹریزا مئے کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں مضبوط اکثریت کے حصول اور یورپی یونین (بریکسٹ) سے نکلنے کے لئے مذاکرات سے اپنا ہاتھ نکالنے کی خاطر قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کروائے تھے۔

جمعہ 14 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 09 جون 2017ء  شمارہ: (14073)