ترکی کی طرف سے قطر میں فوجیوں کی تعیناتی ۔۔۔ قطر کی طرف سے متضاد اشارے
استنبول: سعید عبد الرازق جس وقت سعودی عرب اور امارات نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کا استقبال کیا جس میں انہوں نے قطر سے دہشت گردی کا تعاون بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا اسی وقت قطر کی طرف سے متضاد اشارے ملے تھے جس میں اس نے […]

استنبول: سعید عبد الرازق
جس وقت سعودی عرب اور امارات نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کا استقبال کیا جس میں انہوں نے قطر سے دہشت گردی کا تعاون بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا اسی وقت قطر کی طرف سے متضاد اشارے ملے تھے جس میں اس نے اعلان کیا تھا کہ یہ مسئلہ خلیجی ہے اور اس کا حل بھی خلیجی ہوگا اور مصر اور لیبیا کو مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل بحرین کے وزیر خارجہ الشیخ خالد ابن احمد ابن محمد آل خلیفہ کے ساتھ منعقدہ ایک مذاکراتی اجلاس میں قطر کے ساتھ اس مسئلہ کو رمضان المبارک سے پہلے ختم کرنے اور اس کو حل کرنے کی دعوت دی ہے۔
اتوار 16 رمضان المبارک 1438 ہجری 11 جون 2017ء شمارہ: (14075)