دوحہ

قطر کے بارے میں خلیجی خدشات اور کویت کی بات چیت

خاندانوں میں رابطے کی حفاظت کے اقدامات – اور محمد بن سلمان کا ٹیلرسن سے "دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے” پر تبادلۂ خیال   رياض: نايف الرشيد – ­ لندن: "الشرق الاوسط” کل کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح نے بیان دیا ہے کہ قطر اپنے ہمسایوں کی جانب سے دہشت گرد

قطر کے بارے میں خلیجی خدشات اور کویت کی بات چیت
خاندانوں میں رابطے کی حفاظت کے اقدامات – اور محمد بن سلمان کا ٹیلرسن سے "دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے” پر تبادلۂ خیال

رياض: نايف الرشيد – ­ لندن: "الشرق الاوسط”

کل کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح نے بیان دیا ہے کہ قطر اپنے ہمسایوں کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت اور اس کی فنڈنگ سے متعلق الزامات اور خدشات کی حقیقت سمجھنے کی صلاحیت” رکھتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ "ایک ہی خیلجی خاندان کے مابین پائے جانے والے اختلاف کو حل کرنے کے لئے کویت کے امیر کی کوششوں کا جواب دینے کی بھی استطاعت رکھتا ہے”۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے کل اپنے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ "قطر کے ساتھ انسانی ہمدردی کے تحت مشترکہ خاندانوں کی حفاظت” کی یقین دہانی کی ہے اور انہیں دوحہ کے حکام کے خلاف کاروائی کے اقدام سے متاثر نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ قطر کی عوام خلیج میں اپنے قدرتی حقیقی برادرانہ رشتوں میں قائم ہے۔

دوحہ کی وزارت داخلہ نے ان تینوں ممالک کے فیصلوں کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ "ان ممالک کے شہریوں کو ان کے ساتھ کئے گئے لیبر معاہدوں، ان کے ممالک کی اجازت اور ان کو جاری کئے گئے ویزوں کی بنا پر ملک میں جاری قوانین اور انتظامات کے تحت مکمل آزادی کے ساتھ رہنے کی اجازت ہے”۔

دریں اثناء کل سعودی عرب کے ولی عہد لے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران "دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی کے خاتمے اور خطے کے امن و استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیمات کو مالی معاونت کرنے والوں کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا”۔

پیر 17  رمضان المبارک 1438 ہجری­ 12 جون 2017ء  شمارہ: (14076)