لبنان کا "شرح تناسب” پر انحصار اور موسم بہار میں انتخابات کا اعلان
بيروت: نذير رضا کل لبنان کی سیاسی پارٹیوں نے شرح تناسب کے تحت ووٹنگ سسٹم کے مسودہ قانون پر اتفاق کیا ہے۔ جلد ہی یہ مسودہ قانون حکومت کو پیش کیا جائے گا اور اس ایک نکاتی ایجنڈے پر ایوان نمائندگان پارلیمنٹ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ انتخابات 6 […]

بيروت: نذير رضا
کل لبنان کی سیاسی پارٹیوں نے شرح تناسب کے تحت ووٹنگ سسٹم کے مسودہ قانون پر اتفاق کیا ہے۔ جلد ہی یہ مسودہ قانون حکومت کو پیش کیا جائے گا اور اس ایک نکاتی ایجنڈے پر ایوان نمائندگان پارلیمنٹ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ انتخابات 6 ماہ کے بعد منعقد کروائے جائیں گے۔
کل شام لبنان کے ایوان وزیر اعظم میں وزیر اعظم سعد الحریری کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران اس بل پر تحقیق کرنے والی وزراء کمیٹی نے اپنی تحقیق مکمل کی اور اسے حتمی شکل دے دی۔