بے گھر افراد

موصل کے سینکڑوں بے گھر افراد زہر خوردہ

  اربيل: "الشرق الاوسط” پرسوں پیر کے روز موصل کے سینکڑوں بے گھر افراد "حسن شام” نامی کیمپ میں زہر آلود افطاری کھانے سے متاثر ہوگئے ہیں، جبکہ افطاری کے اس کھانے کا فنڈ قطر کی امدادی تنظیم کی طرف سے فراہم کیا گیا تھا، جس کا اربیل کے ایک مقامی ریستوران سے معاہدہ [&helli

موصل کے سینکڑوں بے گھر افراد زہر خوردہ

اربيل: "الشرق الاوسط”

پرسوں پیر کے روز موصل کے سینکڑوں بے گھر افراد "حسن شام” نامی کیمپ میں زہر آلود افطاری کھانے سے متاثر ہوگئے ہیں، جبکہ افطاری کے اس کھانے کا فنڈ قطر کی امدادی تنظیم کی طرف سے فراہم کیا گیا تھا، جس کا اربیل کے ایک مقامی ریستوران سے معاہدہ تھا۔ گورنریٹ اربیل میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر کے ترجمان فاخر ہرکی نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ "موصل کے 828 بے گھر افراد زہریلے کھانے سے متاثر ہوئے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "متاثرہ افراد میں سے 625 افراد کو اربیل کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ صورت حال پر مکمل کنٹرول کر لیا گیا ہے”۔

بدھ 19 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 14 جون 2017ء  شمارہ: (14078)