سعودی عرب کے ساتھ بحری سرحدوں کے معاہدہ کے سلسلہ میں مصری پارلیمنٹ کا آخری فیصلہ

قاہرہ: "الشرق الاوسط” کل مصری پارلیمنٹ نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان بحری سرحدوں کی تعین کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدہ پر اپنے اراکین کی کثرت رائے کے ساتھ آخری فیصلہ کر دیا اور یہ وہی معاہدہ ہے جو گزشتہ سال ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ بات […]

سعودی عرب کے ساتھ بحری سرحدوں کے معاہدہ کے سلسلہ میں مصری پارلیمنٹ کا آخری فیصلہ

قاہرہ: "الشرق الاوسط”

کل مصری پارلیمنٹ نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان بحری سرحدوں کی تعین کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدہ پر اپنے اراکین کی کثرت رائے کے ساتھ آخری فیصلہ کر دیا اور یہ وہی معاہدہ ہے جو گزشتہ سال ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ بات قرار پائی تھی کہ بحر احمر کے تیران اور صنافیر دو جزیرے  سعودی عرب کی طرف منتقل ہو جائیں گے۔

اس معاہدہ پر پارلیمنٹ کی موافقت ایک ایسے عام اجلاس کے درمیان ہوا ہے جس کی صدرات پارلیمنٹ کے صدر نے کی تھی اور یہ موافقت اس رپورٹ پر گفت وشنید کے بعد ہوئی ہے جسے دفاعی کمیٹی، قومی سلامتی کمیٹی اور آئنی قانون ساز کمیٹی کے دفتر کی مشترکہ کمیٹی نے تیار کیا تھا۔

جمعرات 20 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 15 جون 2017ء  شمارہ: (14079)