اسکندریہ لائبریری کی انٹرنیٹ آرکائیو کے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت
قاہرہ: "الشرق الاوسط” بین الاقوامی انٹرنیٹ کے تحفظ کے الائنس (IAIC) نے ڈیجیٹل منصوبوں کی حمایت کے اقدام کے تحت اسکندریہ لائبریری کو 2017 سے 2020 تک کی مدت کے لئے اپنی فہرست (ڈائریکٹری) میں شامل کر لیا گیا ہے۔ امیدواروں کے نتائج کا اعلان تنظیم کے عہدیداران کے نمائندوں کے حق ر

قاہرہ: "الشرق الاوسط”
بین الاقوامی انٹرنیٹ کے تحفظ کے الائنس (IAIC) نے ڈیجیٹل منصوبوں کی حمایت کے اقدام کے تحت اسکندریہ لائبریری کو 2017 سے 2020 تک کی مدت کے لئے اپنی فہرست (ڈائریکٹری) میں شامل کر لیا گیا ہے۔ امیدواروں کے نتائج کا اعلان تنظیم کے عہدیداران کے نمائندوں کے حق رائے رہی کے بعد 15 مئی 2017 کو کیا گیا تھا۔
یکم جون سے اسکندریہ لائبریری نے نئے انداز کے ساتھ اپنا کام شروع کر دیا ہے، جبکہ اس کے علاوہ دیگر 4 لائبریریاں اور بھی ہیں جن میں کینیڈا کی لائبریری و آرکائیو، ہسپانوی نیشنل لائبریری، کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری اور فنلینڈ کی نیشنل لائبریری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ سب اسکندریہ لائبریری کی طرف سے شروع کئے گئے ڈیجیٹل منصوبوں کے فریم ورک کے ضمن میں ہے۔ جس میں یہ لائبریری مختلف عہدوں کے عجائبات کو ڈیجیٹل انداز میں پیش کرنے پو توجہ موکوز کئے ہوئے ہے۔ لائبریری نے انٹرنیٹ آرکیونگ پر کام کرنے کی کوشش کی ہے جو مختلف ڈیجیٹل کوششوں کا ایک حصہ ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کو تاریخ بہتر انداز میں پیش کی جا سکے۔