لندن میں آگ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافے کے خدشات

  لندن: "الشرق الاوسط” کل برطانوی دارالحکومت لندن میں پولیس سربراہ سٹیورٹ کونڈی نے کہا ہے کہ شہر کے مغربی جانب واقع ایک رہائشی ٹاور میں بروز بدھ بھڑکنے والی آگ کی وجوہات پر تحقیق میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا۔ [&hellip

لندن میں آگ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافے کے خدشات

لندن: "الشرق الاوسط”

کل برطانوی دارالحکومت لندن میں پولیس سربراہ سٹیورٹ کونڈی نے کہا ہے کہ شہر کے مغربی جانب واقع ایک رہائشی ٹاور میں بروز بدھ بھڑکنے والی آگ کی وجوہات پر تحقیق میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ کل تک ہلاک شدگان کی تعداد 17 تھی۔

24 منزلہ جلے ہوئے ٹاور کی عمارت پر تحقیق کے آغاز کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ اس عمارت میں تقریبا 600 افراد رہائش پذیر تھے جن کی بڑی تعداد منگل اور بدھ کی درمیانی رات اس بھیانک حادثہ کے وقت اس میں موجود تھی۔ کونڈی نے مزید کہا کہ عمارت کی حفاظت پر مامور ایک ماہرانہ ٹیم وہاں موجود رہی یہاں تک کہ فائر برگیڈ کے عملے اور سراغرساں کتوں نے اپنی تفتیش مکمل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ "تحقیقی کاروائی سست اور نازک عمل ہے”۔ کونڈی سے جب حتمی تعداد کے بارے میں سوال کیا گیا کہ یہ تعداد درجنوں میں ہوگی یا سینکڑوں میں؟ تو انہوں نے کہا: "یہ تعداد سینکڑوں میں ہونے کی امید نہیں ہے”۔

جمعہ 21 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 16 جون 2017ء  شمارہ: (14080)