ترک وزیر خارجہ

قطر کے خلاف شکایات کی چار جہتی فہرست تیار

شاہ سلمان کا ترک وزیر خارجہ کا خیر مقدم اور ان کے ہمراہ "خطے کی پیش رفت” کا جائزہ   لندن: بدر قحطانی – جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک وزیر خارجہ جاویش اوغلو کا خیر مقدم کیا جو کویت کے دورہ کے بعد کل مکہ مکرمہ […]

قطر کے خلاف شکایات کی چار جہتی فہرست تیار
شاہ سلمان کا ترک وزیر خارجہ کا خیر مقدم اور ان کے ہمراہ "خطے کی پیش رفت” کا جائزہ

لندن: بدر قحطانی – جدہ: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک وزیر خارجہ جاویش اوغلو کا خیر مقدم کیا جو کویت کے دورہ کے بعد کل مکہ مکرمہ پہنچے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

لندن سے، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور اپنے ملک کی طرف سے قطر کے خلاف "شکایات کی فہرست” تیار کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے، جس کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔  انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "دوحہ کو چاہیئے کہ وہ انتہا پسند یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کی پالیسی اپنانے سے باز رہے اور برادر ممالک کے معاملات میں مداخلت اور انہیں اکسانے سے باز رہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسٔلہ مشکل نہیں نہایت ہی آسان ہے۔ کل لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران الجبیر نے یقین دہانی کی کہ یہ صرف سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کا مطالبہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی اور اس کی مالی امداد کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹھائے جانے والے اقدامات براہ راست قطر کے لئے ایک پیغام ہے کہ دہشت گردی کی حمایت اور دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے”۔

ہفتہ 22 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 17 جون 2017ء شمارہ: (14081)