کردستان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم: بارزانی

  اربيل: "الشرق الاوسط” عراقی صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے صوبے میں 26 ستمبر کو کرائے جانے والے ریفرنڈم کے بارے میں شکوک و شبہات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر اس میں آزادی ہوگی۔ بارزانی نے امریکی میگزین "فارن پالیسی” (Foreign Policy) کو بتایا

کردستان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم: بارزانی

اربيل: "الشرق الاوسط”

عراقی صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے صوبے میں 26 ستمبر کو کرائے جانے والے ریفرنڈم کے بارے میں شکوک و شبہات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر اس میں آزادی ہوگی۔

بارزانی نے امریکی میگزین "فارن پالیسی” (Foreign Policy) کو بتایا کہ انہوں نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو مطلع کر دیا ہے کہ ریفرنڈم کا انعقاد "صوبہ کردستان کی عوام کا جائز حق ہے اور ہم ریفرنڈم کے نتائج کے اعلان کے بعد مکمل پرامن انداز سے اس معاملے پر آپ سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں”۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ ریفرنڈم کا انعقاد آزادی کا اعلان ہے، عوام آزادی کے مسٔلہ پر اپنی رائے کا اظہار کرے گی اور وہ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ کیا چاہتے ہیں”۔

ہفتہ 22 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 17 جون 2017ء شمارہ: (14081)