ماسکو کی جانب سے البغدادی کے بارے میں دوبارہ بحث
بيروت: بولا اسطيح – يوسف دياب کل ماسکو نے تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے بارے میں بحث دوبارہ شروع کر دی ہے، جبکہ اس کے غالب گمان کے مطابق وہ گذشتہ ماہ الرقہ شہر پر کئے گئے فضائی حملے کے دوران ہلاک ہو چکا ہے لیکن واشنگٹن نے کہا اسے اس […]

بيروت: بولا اسطيح – يوسف دياب
کل ماسکو نے تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کے بارے میں بحث دوبارہ شروع کر دی ہے، جبکہ اس کے غالب گمان کے مطابق وہ گذشتہ ماہ الرقہ شہر پر کئے گئے فضائی حملے کے دوران ہلاک ہو چکا ہے لیکن واشنگٹن نے کہا اسے اس کے مرنے کا یقین نہیں ہے۔ چنانچہ مغربی اور عراقی ذمہ داران اور روس کے ساتھ تنظیم کے امور کے ماہرین شک میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
روسی فوج نے کہا ہے کہ غالب گمان ہے کہ البغدادی 28 مئی کو تنظیم کے رہنماؤں کو نشانہ بنائے جانے کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں، جس میں اس کے تقریبا 30 فوجی رہنما اور تقریبا 300 جنگجو مارے گئے تھے۔