قدس حملے کی ذمہ داری پر "حماس”، "عوامی فرنٹ” اور "داعش” کا تنازع

رام اللہ: کفاح زبون جمعہ کے روز تین فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے قدس میں کئے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے پر کل "حماس”، "عوامی فرنٹ” اور "داعش” کا آپس میں تنازع ہوگیا ہے۔ دریں اثناء قبل اس کے کہ اسرائیلی فوجی ان سب حملہ آوروں پر فائرنگ کرتے انہوں […]

قدس حملے کی ذمہ داری پر "حماس”، "عوامی فرنٹ” اور "داعش” کا تنازع

رام اللہ: کفاح زبون

جمعہ کے روز تین فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے قدس میں کئے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے پر کل "حماس”، "عوامی فرنٹ” اور "داعش”  کا آپس میں تنازع ہوگیا ہے۔ دریں اثناء قبل اس کے کہ اسرائیلی فوجی ان سب حملہ آوروں پر فائرنگ کرتے انہوں نے ایک پولیس اہلکار کو قتل  کر دیا تھا۔

تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے میں سبقت لے جاتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ حملہ ان منصوبہ بندی کے تحت تھا نہ کہ خود ساختہ تھا۔ لیکن تحریک حماس کے رہنما عزت الرشق نے "داعش” پر الزام لگایا کہ وہ پتا پھینکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

الرشق نے "ٹویٹر” پر ٹویٹ کیا ہے کہ "قدس کاروائی کے تینوں شھید ہیرو کا تعلق "داعش” کے ساتھ نہیں تھا بلکہ وہ "عوامی فرنٹ” اور "حماس” سے منسلک تھے۔

اسی طرح "عوامی فرنٹ” نے اپنے جاری بیان میں کاروائی کرنے والوں کی تعریف کی ہے اور مبارکباد دی اور مزید کہا کہ "براء اور اسامہ کا اس سے تعلق ہے اور وہ دونوں پہلے اسرائیلی جیلوں میں قید بھی کئے گئے تھے”۔

اتوار 23 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 18 جون 2017ء  شمارہ: (14082)