بحرين سے قطری فوجیوں کو واپسی

دوحہ کا "پہلے ترک فوجی دستے کی آمد” کا اعلان   رياض: نايف الرشيد – منامہ: "الشرق الاوسط” سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطری شہری ان کا ملک چھوڑنے کے لئے دی گئی دو ہفتے کی مہلت ختم ہوتے ہی منامہ نے امریکی بحریہ کی مرکزی کمان میں کام […]

بحرين سے قطری فوجیوں کو واپسی
دوحہ کا "پہلے ترک فوجی دستے کی آمد” کا اعلان

رياض: نايف الرشيد – منامہ: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطری شہری ان کا ملک چھوڑنے کے لئے دی گئی دو ہفتے کی مہلت ختم ہوتے ہی منامہ نے امریکی بحریہ کی مرکزی کمان میں کام کرنے والے قطری فوجیوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی مہلت دی ہے۔

دریں اثناء کل کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کل امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "خلیجی بحران کا حل خلیجی گھر میں ہے”۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک "دہشت گردی کے خاتمے، ان کے وسائل کو بند کرنے اور سیکورٹی و امن کی خاطر عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے”۔

کل قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ "ترک فوج کا پہلا دستہ” دوحہ پہنچ چکا ہے، جو "دارالحکومت میں فوجی مشقوں اور طارق بن زیاد بٹالین میں ٹینکوں کی نمائش میں شریک ہوگا”۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے کل "الشرق الاوسط” کو وضاحت کی کہ ریاض قطریوں کو روکنے سے متعلق قرار داد پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے مگر "انسانی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھے ہوئے ہے”۔ ذرائع نے زور دیا کہ ان کا ملک "قطری حجاج کرام اور عمرہ کرنے والوں کی مکمل آسانی اور خدمات بہم پہنچانے کے لئے پرعزم ہے”۔

پیر 24 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 19 جون 2017ء  شمارہ: (14083)