فورڈ "الشرق الاوسط” سے: ہم نے شامیوں کو جھوٹی امیدیں دیں

دمشق میں واشنگٹن کے دوسرے سفیر کا کہنا ہے کہ لافروف نے "کیری کو دھوکہ دیا اور ان سے بچوں کی طرح معاملہ کیا”   لندن: ابراہیم حميدی دمشق میں واشنگٹن کے دوسرے سفیر روبرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے شامیوں کو "جھوٹی امیدیں” دیں ہیں؛ کیونکہ امریکی حکام [&

فورڈ "الشرق الاوسط” سے: ہم نے شامیوں کو جھوٹی امیدیں دیں
دمشق میں واشنگٹن کے دوسرے سفیر کا کہنا ہے کہ لافروف نے "کیری کو دھوکہ دیا اور ان سے بچوں کی طرح معاملہ کیا”

لندن: ابراہیم حميدی

دمشق میں واشنگٹن کے دوسرے سفیر روبرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے شامیوں کو "جھوٹی امیدیں” دیں ہیں؛ کیونکہ امریکی حکام نے مظاہرین اور احتجاج کرنے والوں سے وعدے کئے لیکن انہیں نبھایا نہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے اپنے امریکی ہم منصب جون کیری کو  2013 کے اواخر میں کیمیائی معاہدے کے بارے میں دھوکہ دیا اور ان کے ساتھ ایک بچے کی طرح معاملہ کیا۔

فورڈ نے لندن میں "الشرق الاوسط” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جون 2011 میں شام کے شہر حماہ کے دورہ کے دوران ایک خبر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا کہ کون تشدد انگیزی کی ابتدا کرے گا، لیکن مظاہرین کو "جھوٹی امید” دلائی گئی کہ امریکہ جلد ہی فوجی مداخلت کرے گا اور ان کے ساتھ کھڑا ہوگا، یہ تب کیا گیا کہ جب بات چیت کے زریعے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پیر 24 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 19 جون 2017ء  شمارہ: (14083)