سعودی عراقی تعلقات کے فروغ کے لئے رابطہ کونسل کا قیام
رياض: نايف الرشيد کل سعودی عرب اور عراق کے جاری مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں کے مابین رابطہ کونسل کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق اسٹریٹجک سطح پر تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات جن میں سیاست، امن و امان، معیشت، ترقی، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافت شامل […]

رياض: نايف الرشيد
کل سعودی عرب اور عراق کے جاری مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں کے مابین رابطہ کونسل کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق اسٹریٹجک سطح پر تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات جن میں سیاست، امن و امان، معیشت، ترقی، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافت شامل ہیں، میں تعاون کے نئے گوشے کھولنے کے ضمن میں کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع کئے گئے بیان کے متن کے مطابق پیر کے روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مکہ مکرمہ میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ بات چیت کے دوران "دو طرفہ تعلقات کے گوشوں اور ان میں فروغ کی راہوں، تمام شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانے، دونوں برادر ممالک کی عوام کو خدمات کی فراہمی اور مشترکہ مفادات پر تبادلۂ خیال کیا۔ علاوہ ازیں خاص طور سے سیاست، سلامتی، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ جات سمیت علاقائی و بین الاقوامی مشترکہ اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی”۔