اقوام متحدہ پناہ گزینوں کی مدد کے لئے زکوة کے حصول پر فتوی لے رہی ہے
دبئی: "الشرق الاوسط” اقوام متحدہ؛ جو کہ مشرق وسطی میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کی امداد کے لئے فنڈز کی کمی سے دوچار ہے، اس نے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مسلمان اسے زکاۃ دے سکیں گے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ہائی کمشنر […]

دبئی: "الشرق الاوسط”
اقوام متحدہ؛ جو کہ مشرق وسطی میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کی امداد کے لئے فنڈز کی کمی سے دوچار ہے، اس نے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مسلمان اسے زکاۃ دے سکیں گے۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ہائی کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر، مراکش اور یمن کے بڑے بڑے مسلمان علماء اور اسی طرح سعودی عرب کے بڑے مبلغ سے فتوی حاصل کر لیا ہے، تاکہ دولتمند اور خاص طور سے خلیجی ممالک میں مسلمانوں کو قائل کیا جا سکے کہ وہ براہ راست اپنی زکاۃ کی ادائیگی امدادی کاموں میں کر سکتے ہیں۔۔۔
ماہرین کے مطابق اسلامی ممالک میں مال پر زکاۃ کی کل مالیت تقریبا 20 سے 30 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔