شام کی مخالف جماعت کا قنیطرہ پر "معیاری ہتھیاروں” کے ساتھ حملہ
لندن – بيروت: "الشرق الاوسط” شام کی مسلح مخالف جماعتوں نے شام کے جنوبی گورنریٹ قنیطرہ کے شہر البعث پر حملے کے دوران معیاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں شامی حکومت کے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے علاوہ ازیں مخالف جماعتوں نے درعا کے مضافات میں حکومت کے

لندن – بيروت: "الشرق الاوسط”
شام کی مسلح مخالف جماعتوں نے شام کے جنوبی گورنریٹ قنیطرہ کے شہر البعث پر حملے کے دوران معیاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں شامی حکومت کے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے علاوہ ازیں مخالف جماعتوں نے درعا کے مضافات میں حکومت کے 7 ٹینک بھی تباہ کر دیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ "مخالف جماعتوں نے البعث شہر پر چار محوروں سے شدید حملہ کیا، ان محوروں میں اوفایا، حریہ، حمیدیہ اور مغربی صمدانیہ کے علاقے شامل ہیں”۔ ذرائع نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "مخالف جماعتوں نے انتہائی جدید ترین اور معیاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے”۔