سیسی کی مصر اور سعودی عرب کے مابین سمندری حدود کے معاہدے کی توثیق
قاہرہ: محمد عبده حسنين مصری ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد کل مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی نے بھی سعودی عرب کے ساتھ سمندری سرحد کے تعین کے بارے میں معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ گذشتہ سال دونوں ممالک کے مابین دستخط کئے گئے معاہدے کے مطابق بحر قلزم میں واقع […]

قاہرہ: محمد عبده حسنين
مصری ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد کل مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی نے بھی سعودی عرب کے ساتھ سمندری سرحد کے تعین کے بارے میں معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ گذشتہ سال دونوں ممالک کے مابین دستخط کئے گئے معاہدے کے مطابق بحر قلزم میں واقع تیران اور صنافیر نامی دونوں جزیروں کی ملکیت مملکت سعودی عرب کو منتقل کر دی جائے گی۔
مصری خارجہ امور کی کونسل کے رکن اور بین الاقوامی قانون کے پروفیسر ڈاکٹر ایمن سلامہ نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ "صرف دونوں ملکوں کے مابین توثیقی دستاویزات کے تبادلے سے ہی اس معاہدے پر عمل درآمد ہو جائے گا”۔ انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ عمل اکثر ایک سرکاری تقریب کے دوران اس ملک کے دارالحکومت میں کیا جاتا ہے جس نے ابھی دستخط نہیں کئے ہوتے، چنانچہ ایسی صورت میں وہ ریاض ہی ہے کیونکہ گذشتہ سال کے وسط میں اس معایدے پر دستخط قاہرہ میں ہوئے تھے”۔