واشنگٹ: دوحہ کے ذریعہ مطالبات کی فہرست پر نظر ثانی جاری
واشنگٹن: ہبہ القدسی کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے ان مطالبات پر نظر ثانی کرنا شروع کر دیا ہے جن کو بحرین، مصر، سعودی اور امارات نے پیش کیا ہے اور ان عربی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنے کے […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی
کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے ان مطالبات پر نظر ثانی کرنا شروع کر دیا ہے جن کو بحرین، مصر، سعودی اور امارات نے پیش کیا ہے اور ان عربی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنے کے لئے پیش کردہ مطالبات میں 13 بند شامل ہیں۔ امریکی وزیر ان چاروں ملکوں اور قطر کو اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے ایک ساتھ مل بیٹھ کر غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر یہ ممالک ایک ساتھ مل بیٹھ کر گفتگو کریں تو آئندہ اقدام بہت کارگر ثابت ہوگا اورانہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ریاسہائے متحدہ امریکہ ان مذکورہ ملک میں سے ہر ملک کے ساتھ رابطہ کرے گا۔
کل ترکی کی وجہ سے یہ مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے کیونکہ اس نے قطر کی حمایت کرنے کا اظہار کیا ہے اور اس کی وجہ اس توسط کو نقصان پہنچا ہے جس نے اس مسئلہ کے سلسلہ میں اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کل ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول میں عید کی نماز کے بعد میڈیاء سے کہا ہے کہ ان کا ملک پیش کردہ مطالبات کی فہرست کے سلسلہ میں قطر کی تائید کرے گا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سارے مطالبات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ اردوغان نے بیان کردہ بندوں میں قطر سے ترکی فوج کے نکل جانے سے متعلق بند کو ترکی کے حق میں احترام نہ کرنے کے مترادف ہے۔
پیر 2 شوال 1438 هـ 26 جون 2017ء شمارہ: (14090)