امریکی عہدیدار کا الرقہ کے دیہی علاقے کا دورہ – اور ترکی کی شام کے کردیوں پر بمباری
انقرہ: سعيد عبد الرازق – بيروت: بولا اسطيح "داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی بریٹ ماکگورک نے شام کے شمال میں الرقہ کے دیہات کا دورہ کیا، تاکہ علاقائی کمیٹی کی حمایت کی جائے جو شہر کو دہشت گرد تنظیم سے آزاد کرانے کے بعد یہاں حکومت […]

انقرہ: سعيد عبد الرازق – بيروت: بولا اسطيح
"داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی بریٹ ماکگورک نے شام کے شمال میں الرقہ کے دیہات کا دورہ کیا، تاکہ علاقائی کمیٹی کی حمایت کی جائے جو شہر کو دہشت گرد تنظیم سے آزاد کرانے کے بعد یہاں حکومت چلائے گی۔ کرد ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ فریقین نے خطے میں استحکام کے فروغ کی راہوں اور الرقہ کی آزادی کے بعد اسکے مستقبل و انسانی ضروریات کے بارے جائزہ لیا”۔
دریں اثناء، شام کے شمال میں کرد "عوامی حفاظتی یونٹس” کی طرف سے انقرہ کی حمایت یافتہ "آزاد شامی فوج” پر فائرنگ کئے جانے کے بعد، کل ترک فوج نے ان حفاظتی یونٹس پر بمباری کی۔