حملوں

موصل کھونے کے بعد اب "داعش” کے سامنے 3 اختیارات

  موصل – لندن: "الشرق الاوسط” کل عراقی فوج نے موصل کے پرانے شہر کے دو محلوں کو "داعش” سے دوبارہ واپس حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح عراقی افواج علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور تین سال قبل قائم کی گئی "ریاست داعش” کو زوال دینے کے قریب پہنچ چکی

موصل کھونے کے بعد اب "داعش” کے سامنے 3 اختیارات

موصل – لندن: "الشرق الاوسط”

کل عراقی فوج نے موصل کے پرانے شہر کے دو محلوں کو "داعش” سے دوبارہ واپس  حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح عراقی افواج علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور تین سال قبل قائم کی گئی "ریاست داعش” کو زوال دینے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

موصل کو کھونے کے بعد اب "داعش” کے پاس محدود اختیارات رہ گئے ہیں۔ کیونکہ ہتھیار ڈالنے کے اعلان کو مسترد کرنے کی صورت میں اس بات کا امکان ہے کہ اب وہ "گوریلا جنگ” کا سہارا لے گی۔ جبکہ مغربی دارالحکومتوں کو اندیشہ ہے کہ "داعش” اس کے جواب میں "انفرادی بھیڑیوں” کے نام سے معروف کاروائی کرے گی۔ لیکن یہ خطرہ اپنی  تمام تر سنگینی کے باوجود عام طور پر زیادہ ہلاکتوں کا باعث نہیں بنتا جبکہ اس کے برعکس "داعش” سے منسلک اراکین کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ تیسرا اختیار یہ ہے کہ دیگر ممالک؛ جیسے لیبیا اور مصر، میں "داعش” کی ذیلی شاخو ں میں ضم ہو جوجائے۔

جمعرات 4 شوال 1438 ہجری­ 29 جون 2017ء  شمارہ: (14093)