عراق کا داعش کی ریاست کے خاتمے کا اعلان

سرکاری افواج کا جامع مسجد نوری پر دوبارہ قبضہ – اور چھپے ہوئے عناصر پر سختی   اربيل: "الشرق الاوسط” کل عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی افواج نے جامع مسجد نوری پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے؛ یہ وہی مسجد ہے جہاں پر تین سال قبل تنظیم داعش کے رہنما ابو […]

عراق کا داعش کی ریاست کے خاتمے کا اعلان
سرکاری افواج کا جامع مسجد نوری پر دوبارہ قبضہ – اور چھپے ہوئے عناصر پر سختی

اربيل: "الشرق الاوسط”

کل عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی افواج نے جامع مسجد نوری پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے؛ یہ وہی مسجد ہے جہاں پر تین سال قبل تنظیم داعش کے رہنما  ابو بکر البغدادی نے اپنی مبینہ "خلافت” کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شہر میں تنظیم کی مہم شروع ہو گئی اور یہ شہر عراق میں اس تنظیم کا "دارالحکومت” شمار کیا جانے لگا۔

ایک ہفتے کی مسلسل جھڑپوں کے بعد عراق کی انسداد دہشت گرد فورسز جامع مسجد نوری پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جبکہ ماہ رواں جون کی 21 تاریخ کو "داعش” نے اس مسجد کے تاریخی مینار حدبا اور مسجد کو تباہ کر دیا تھا۔ چنانچہ جامع مسجد نوری پر عراقی افواج کا کنٹرول موصل کاروائی میں فتح کی علامت ہے، کیونکہ یہ علاقہ موصل کے اکثر شہریوں کے نزدیک ایک اہم مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ حدبا کا تاریخی مینار اس شہر کی شناخت تھا، جس کی تصویر دس ہزار عراقی دینار کے کرنسی نوٹ پر بھی چھپی ہوئی ہے۔

جمعہ 5 شوال 1438 ہجری­ 30 جون 2017ء  شمارہ: (14094)