حمل کے دوران بعض مشروبات نہ پینے کی ہدایت
قاہرہ: ڈاکٹر ہانی رمزی عوض آج اس زمانہ میں ایسی چیزیں کھانے پینے کی سنگینی کے سلسلہ میں طبی بیداری بہت زیادہ ہو چکی ہے جن میں اعلی قسم کی کیلوری ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے حاملہ خواتین وہ مشروبات اختیار کرتی ہیں جن میں کم قیمت والی صنعتی شکر ہوتی […]

قاہرہ: ڈاکٹر ہانی رمزی عوض
آج اس زمانہ میں ایسی چیزیں کھانے پینے کی سنگینی کے سلسلہ میں طبی بیداری بہت زیادہ ہو چکی ہے جن میں اعلی قسم کی کیلوری ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے حاملہ خواتین وہ مشروبات اختیار کرتی ہیں جن میں کم قیمت والی صنعتی شکر ہوتی ہے۔ خاص طور پر ان عورتوں کی بات ہے جو حمل کے دوران سوگر کی بیماری کی شکار ہو جاتی ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان مشروبات میں بہت زیادہ شکر کا استعمال نہیں ہوتا ہے اور یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو زیادہ نہیں کرتا ہے جبکہ حمل کے دوران پہلی بار ہونے والی شوگر کی بیماری حمل کے ختم ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔
صنعتی شوگر پر مشتمل مشروبات
ممکن ہے کہ اس طرح کی مشروبات کے پینے پر صحت سے متعلق چند پریشانیاں ہوں اور اس موضوع پر غور وفکر کرنے والی نئی تحقیق نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ان مشروبات کو بہت زیادہ پینے سے بچہ بعد میں چل کر سات سال کی عمر میں موٹا ہو سکتا ہے۔
جمعہ 5 شوال 1438 ہجری 30 جون 2017ء شمارہ: (14094)