قطر کو دی جانے والی 48 گھنٹوں کی مہلت میں توسیع کے لئے کویت کی درخواست

  كويت: "الشرق الاوسط" کویت نے اپنے ذریعے قطر کو دی جانے والی سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے اجتماعی مطالبات کی فہرست کا جواب دینے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت میں توسیع کی درخواست پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح […]

قطر کو دی جانے والی 48 گھنٹوں کی مہلت میں توسیع کے لئے کویت کی درخواست

كويت: "الشرق الاوسط"

کویت نے اپنے ذریعے قطر کو دی جانے والی سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے اجتماعی مطالبات کی فہرست کا جواب دینے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت میں توسیع کی درخواست پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی؛ جو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا خط لے کر آئے ہیں، ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا ہے۔ جبکہ قطر کی جانب سے  پہلے سے تیار کردہ یہ خط کویت کے ذریعے پیش کردہ مطالبات کے جواب پر مشتمل ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کو اپنے برادر ممالک؛ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، سے پوری امید ہے کہ وہ قطر کو دی جانے والی 48 گھنٹوں کی مہلت بڑھانے کی درخواست پر غور کریں گے۔

پیر – 9 شوال 1438 ہجری – 03 جولائی 2017ء  شمارہ: (14097)