"داعش” ایرانی منصوبے کی جائز اولاد ہے : الجربا "الشرق الاوسط” سے

  لندن: ابراہیم حميدی شام کی "آنے والے کل موومنٹ (Tomorrow Movement)” کے رہنما احمد الجربا نے کہا ہے کہ تنظیم داعش خطے میں ایران منصوبے "شیعہ ہلال” کی اولاد ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ "ایران کے سمندری اور علمی تنازعے

"داعش” ایرانی منصوبے کی جائز اولاد ہے : الجربا "الشرق الاوسط” سے

لندن: ابراہیم حميدی

شام کی "آنے والے کل موومنٹ (Tomorrow Movement)” کے رہنما احمد الجربا نے کہا ہے کہ تنظیم داعش خطے میں ایران منصوبے "شیعہ ہلال” کی اولاد ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ "ایران کے سمندری اور علمی تنازعے ہیں”، ایران "عراق – شام سرحد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ عرب خطے میں جنگ چھیڑنے اور عوام کو اکسانے کی خاطر اپنی ماتحت میلشیاؤں کو ان علاقوں میں باآسانی پہنچا سکے”۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں "داعش” کا پیدا ہونا ایرانی طاقت کا نتیجہ ہے اور شیعہ ہلال کا منصوبہ بھی داعش کے منصوبے جیسا ہی ہے، جس کے بند گوشوں سے سوائے قتل وغارت، تباہی اور نقل مکانی کے علاوہ ہرگز کچھ حاصل نہیں ہوگا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حزب اللہ” شام کے ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ ہے۔ اس کی مثال بالکل ایسے ہی ہے جیسے کہ تنظیم "القاعدہ”، تنظیم "داعش” اور دیگر شیعہ ملیشیاؤں کی ہے”۔

پیر – 9 شوال 1438 ہجری – 03 جولائی 2017ء  شمارہ: (14097)