چاروں ممالک قطر کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں

  جدہ: سعيد الابيض سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یقین دہانی کی ہے کہ کل کویت کے وساطت سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات کے بارے میں قطر کا سرکاری جواب موصول ہوا ہے، "جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے پھر اس […]

چاروں ممالک قطر کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں

جدہ: سعيد الابيض

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یقین دہانی کی ہے کہ کل کویت کے وساطت سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات کے بارے میں قطر کا سرکاری جواب موصول ہوا ہے، "جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے پھر اس پر ضروروی اقدامات کئے جائیں گے”۔

جدہ میں جبیر نے اپنے جرمن ہم منصب زیگمار جبرائیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امید ظاہر کی کہ "مطالبات پر برادر ملک قطر کا جواب مثبت ہوگا تاکہ بحران کے حل تک پہنچا جا سکے”۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چاروں ممالک قطر کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کہ کہ چار ممالک کی جانب سے قطر کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کا مقصد دوحہ کی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہے، جسے ہم "قطر، خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے لئے غلط تصور کرتے ہیں”۔۔۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے موجودہ بحران پر تبادلۂ خیال کے لئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا۔ امریکی صدر نے  خطے میں "وحدت” کی اہمیت پر زور دیا تاکہ گذشتہ مئی میں ریاض کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی – امریکی سربراہی کانفرنس کے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ اس کانفرنس کی اولین ترجیحات میں دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کو روکنا تھا۔

منگل – 10 شوال 1438 ہجری – 04 جولائی 2017ء  شمارہ: (14098)