"گروپ بیس” کے اجلاس کی تیاری کے لئے ہمبرگ ایک حفاظتی قلعہ
ہمبرگ: نجلاء حبريری جرمنی کے شہر ہمبرگ کے ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی حفاظتی اقدامات کے پہلو نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ دنیا کے معاشی طاقتور رہنماؤں کا خیر مقدم کرنے کے ضمن میں مسلح پولیس شہر میں پھیل چکی ہے اور شہر کے وسط میں مسافروں کے لئے ٹیکسی کی […]

ہمبرگ: نجلاء حبريری
جرمنی کے شہر ہمبرگ کے ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی حفاظتی اقدامات کے پہلو نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ دنیا کے معاشی طاقتور رہنماؤں کا خیر مقدم کرنے کے ضمن میں مسلح پولیس شہر میں پھیل چکی ہے اور شہر کے وسط میں مسافروں کے لئے ٹیکسی کی سہولت معطل کر دی گئی ہے جس سے شہر ایک قلعے کی صورت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اگرچہ حکام نے جرمنی کے دوسرے بڑے شہر کو عالمی رہنماؤں، تقریبا 10 ہزار وفود اور 5 ہزار صحافیوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے تیار کیا ہے، مگر اس کے باوجود یوں ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کی اکثریت اس حق میں نہیں کہ ان کے شہر میں گروپ بیس کا سربراہی اجلاس منعقد کیا جائے۔