رنگوں اور پھولوں میں ڈوبے مکہ مکرمہ کے عوامی محلے

"شباب الفانوس” نامی رضاکاروں کا پورے شہر کو رنگ روغن کرنے کا خواب   لندن: عبير مشخص مکہ مکرمہ کے عوامی محلے رنگوں اور پھولوں کے ساتھ مزین کئے گئے اور عربی تحریروں کے ذریعے رہائشی افراد کو عید کی مبارکباد دی گئی۔ رضاکاروں کے ایک گروپ؛ جنہوں نے اپنا نام "شباب الفانوس (چراغ [

رنگوں اور پھولوں میں ڈوبے مکہ مکرمہ کے عوامی محلے
"شباب الفانوس” نامی رضاکاروں کا پورے شہر کو رنگ روغن کرنے کا خواب

لندن: عبير مشخص

مکہ مکرمہ کے عوامی محلے رنگوں اور پھولوں کے ساتھ مزین کئے گئے اور عربی تحریروں کے ذریعے رہائشی افراد کو عید کی مبارکباد دی گئی۔ رضاکاروں کے ایک گروپ؛ جنہوں نے اپنا نام "شباب الفانوس (چراغ نما نوجوان)” رکھا ہے، انہوں نے گذشتہ چار سالوں میں مسلسل اپنے محلوں کی جمالیاتی روح کو زندہ کرنے کے ان کی تزین و آرائش کی اور رنگ وروغن کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے دلوں میں خوشی اور مسرت پیدا کریں اور اسی دوران ہم اپنی توانائیوں کو مفید چیزوں میں استعمال کر رہے ہیں”۔

اس گروپ کے بانی عبداللہ البنی؛ جنہوں نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کی خدمت کے لئے رضاروں کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے، انہوں نے "الشرق الاوسط” کو "شباب الفانوس” کے ابتدائی دور کے بارے میں بتایا کہ "موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران نوجوانوں کے مشغول رکھنے کے لئے قائم کردہ مراکز میں ہمیں ایک دوسرے سے تعارف ہوا، اور چھٹیوں کے اختتام پر ہم نے مل کر سوچا کہ معاشرتی خدمت کے لئے رضاکارانہ طور پر مل کر کام کرنا چاہئے”۔

ہفتہ – 14 شوال 1438 ہجری – 08 جولائی 2017ء  شمارہ: (14102)