عباس "الشرق الاوسط” سے: 1967 کی سرحدوں کے مطابق ٹرمپ کے دو ریاستی منصوبے کی میں حمایت کروں گا

تیونس: كمال بن يونس فلسطینی صدر محمود عباس نے یقین دہانی کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سنہ 1967 کی سرحد کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ عباس نے کل تیونس کے دورے کے اختتام پر "الشرق الاوسط” سے بات […]

عباس "الشرق الاوسط” سے: 1967 کی سرحدوں کے مطابق ٹرمپ کے دو ریاستی منصوبے کی میں حمایت کروں گا

تیونس: كمال بن يونس

فلسطینی صدر محمود عباس نے یقین دہانی کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سنہ 1967 کی سرحد کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ عباس نے کل تیونس کے دورے کے اختتام پر "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں ٹرمپ کے نتیجہ خیز وعدوں پر یقین ہے کہ وہ جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام، فلسطینی عرب اور اسرائیلی کمیونیٹیز پر مشتمل دو ریاستی بقائے باہمی کے لئے اور آباد کاری کو روکنے کے لئے عملی حمایت کریں گے۔

آج مصری صدر عبد الفتاح سیسی کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عباس نے کہا کہ ملاقات کے دوران کئی ایک فائلوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جن میں خلیج میں ترقی اور غزہ میں فلسطینی اپوزیشن جماعت اور حماس حکومت کے نمائندگان کے مابین مصر کی جانب سے کرائے گئے مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اس دوران وہ مصری ثالثی کے نتائج کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کریں گے۔

اتوار – 15 شوال 1438 ہجری – 09 جولائی 2017ء  شمارہ: (14103)