سعودی عرب کی طرف سے فرانس کو قطر کی خلاف ورزیوں کی فائل کی سپردگی
جدہ: عبد الہادی حبتور کل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد ابن عبد العزیز نے جدہ میں فرانسیسی وزیر خارجہ جون ایف لودریان کا استقبال کیا ہے اور دونوں نے اجلاس کے درمیان دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ ہونے والے تعاون کے میدانوں، مشرق وسطی میں ہونے نئے معاملات اور دہشت […]

جدہ: عبد الہادی حبتور
کل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد ابن عبد العزیز نے جدہ میں فرانسیسی وزیر خارجہ جون ایف لودریان کا استقبال کیا ہے اور دونوں نے اجلاس کے درمیان دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ ہونے والے تعاون کے میدانوں، مشرق وسطی میں ہونے نئے معاملات اور دہشت گردی اور اس کو مالی مدد فراہم کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔
اسی کے ساتھ سعودی اور فرانس نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ آج ضرورت اس کی ہے کہ قطر کا مسئلہ خلیجی ہاؤس کے اندر ہی حل ہو لیکن انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ دہشت گردی، اس کا تعاون کرنے، مالی مدد فراہم کرنے اور دہشت گردی پر مبنی فکر کو رائج کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہونا ضروری ہے۔
اتوار – 22 شوال 1438 ہجری – 16 جولائی 2017ء شمارہ: (14110)