تہران کے بیلسٹک نظام پر امریکہ کی نئی پابندیاں
واشنگٹن: خاطر الخاطر اور معاذ العمری امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدہ کے خلاف ہی رہے گی اور اس اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد کل امریکی وزارت خزانہ نے نئی پابندیاں عائد کر دی ہے اور اس نئی […]

واشنگٹن: خاطر الخاطر اور معاذ العمری
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدہ کے خلاف ہی رہے گی اور اس اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد کل امریکی وزارت خزانہ نے نئی پابندیاں عائد کر دی ہے اور اس نئی پابندیوں میں 18 ادارے اور وہ افراد شمل ہیں جن کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایرانی پاسداران انقلاب کے علاقائی سرگرمیوں سے کوئی بھی تعلق ہے۔ اسی کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں اس نے ایران پر حوثیوں کو اسلحہ بھیجنے کا الزام لگایا ہے اور وہ اسلحے سعودی عرب کے خلاف استعمال ہوئے ہیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یہ نئی پابندیاں ان سات اداروں اور پانچ افراد پر عائد کی گئیں ہیں جن کی شرکت پاسداران انقلاب کی سرگرمیوں میں رہی ہے۔ اسی طرح جرم پر مبنی بین الاقوامی سرگرمیاں انجام دینے والے ایران کے ایک غیر قانونی نیٹ ورک اور اس تنظیم کے ساتھ ملوث تین افراد پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق ابھی بھی تین نیٹ ورک ایسے ہیں جو پاسداران انقلاب کے سامان کی خریداری میں ملوث ہیں اور انہوں نے بغیر پائلیٹ کے جہاز کو ترقی دینے، پاسداران کے فوجی سامان کو خریدنے، حملہ کرنے والی کشتیوں کو تیار کرنے اور ان کی اصلاح کرنے میں حصہ لیا ہے۔
بدھ– 25 شوال 1438 ہجری – 19 جولائی 2017ء شمارہ: (14113)