بغداد کا آزاد علاقے میں ڈیموگرافک تبدیلی کرنے سے انکار

ریاض: نائف الرشید کل ریاض میں عراق کے سفیر محمود العانی نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ تنظیم داعش سے آزاد کردہ علاقوں میں ڈیموگرافک تبدیلی ہرگز نہیں ہوگی اور خاص طور پر نینوا گورنریٹ میں تو ہو ہی نہیں سکتا ہے جس کا مرکز موصل ہے۔ […]

بغداد کا آزاد علاقے میں ڈیموگرافک تبدیلی کرنے سے انکار

ریاض: نائف الرشید

کل ریاض میں عراق کے سفیر محمود العانی نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ تنظیم داعش سے آزاد کردہ علاقوں میں ڈیموگرافک تبدیلی ہرگز نہیں ہوگی اور خاص طور پر نینوا گورنریٹ میں تو ہو ہی نہیں سکتا ہے جس کا مرکز موصل ہے۔

اقوام متحدہ نے عراقی حکومت کو موصل کی تنظیم داعش کے ساتھ تعلق رکھنے والے بہت سارے مشتبہ افراد کو جلاوطن اور ملک بدر کر دئے جانے سے منع کیا ہے اور اقوام متحدہ کی اس کاروائی کے جواب میں عراقی سفیر نے ریاض کے اندر اپنے سفارت خانہ پر پریس کانفرنس میں پرزور انداز میں کہا ہے کہ حکومت عنقریب زبردستی جلاوطنی نہ کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے مطالبات کو اہمیت دے گی خاص طور پر جب موصل کا شہر آزاد ہو چکا ہے اور انہوں نے اخیر میں پرزور انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے زبردستی نقل مکانی یا ملک بدری کی کسی کاروائی کو انجام نہیں دیا ہے۔

بدھ– 25 شوال 1438 ہجری – 19 جولائی 2017ء  شمارہ: (14113)