"نصرہ فرنٹ"

واشنگٹن: ایران دنیا کے اندر دہشت گردی کی مدد کرنے میں سب سے آگے

واشنگٹن: معاذ العمری کل دہشت گردی کے سلسلہ میں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے نشر ہونے والے سالانہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ دنیا کے اندر دہشت گردی کی حمایت اور اس کی مدد کرنے والے ملکوں میں ایران سب سے آگے ہے اور اس کے تابع جتنی […]

واشنگٹن: ایران دنیا کے اندر دہشت گردی کی مدد کرنے میں  سب سے آگے

واشنگٹن: معاذ العمری

کل دہشت گردی کے سلسلہ میں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے نشر ہونے والے سالانہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ دنیا کے اندر دہشت گردی کی حمایت اور اس کی مدد کرنے والے ملکوں میں ایران سب سے آگے ہے اور اس کے تابع جتنی بھی جماعتیں ہیں سب ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے ہمنواں ممالک کے مفادات کے لئے چیلنج ہیں جبکہ ان کے خلاف قانونی او مالی سزائیں بھی متعین کی گئیں ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان جماعتوں میں حزب اللہ سر فہرست ہے۔

رپورٹ میں اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ 2016ء میں داعش دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر تھا۔ القاعدہ اور اس کی علاقائی شاخیں ابھی تک باقی ہیں اور ان چند علاقوں میں چیلنج بنی ہوئیں ہیں جن پر حکومتی ادارے کا قبضہ نہیں ہے جبکہ "نصرہ فرنٹ” اور شام میں القاعدہ کی شاخ شام کے مغربی شمال کے علاقہ میں ہونے والی مسلح جنگ سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

بدھ– 26 شوال 1438 ہجری – 20 جولائی 2017ء  شمارہ: (14114)