سوڈان کی طرف سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے سلسلہ میں سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف

ریاض: فتح الرحمن یوسف کل سوڈان نے امریکی پابندیاں ہٹانے کے سلسلہ میں سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کیا ہے اور ان کوششوں کو بہت سراہا بھی ہے۔ سوڈان کے وزیر خارجہ ابرہیم غندور نے سعودی عرب اور سعودی عوام کی […]

سوڈان کی طرف سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے سلسلہ میں سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف

ریاض: فتح الرحمن یوسف

کل سوڈان نے امریکی پابندیاں ہٹانے کے سلسلہ میں سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کیا ہے اور ان کوششوں کو بہت سراہا بھی ہے۔

سوڈان کے وزیر خارجہ ابرہیم غندور نے سعودی عرب اور سعودی عوام کی طرف سے سوڈان اور پوری دنیا کے لئے پیش کی جانے والی خدمت پر شکریہ ادا کیا ہے اور یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ سوڈانی حکومت اور سوڈانی عوام ان عظیم الشان کوششوں کی قدر داں ہیں۔

پرسوں جدہ میں سوڈانی صدر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب سوڈان پر لگائی گئی پابندیوں کو انتہائی طور پر ختم کرنے کے لئے امریکی حکومت کے ساتھ مثبت انداز میں گفتگو کرتی رہے گی اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کی حمایت اور ان کی مدد کرنے والے ملکوں کی فہرست سے ان کا نام خارج کر دیا جائے گا۔

بدھ– 26 شوال 1438 ہجری – 20 جولائی 2017ء  شمارہ: (14114)