ٹرمپ کی جانب سے ایران کے "جوہری پروگرام” کے لئے ایک نئی ٹیم کی تشکیل
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی میگزین "فارن پالیسی” کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدے کی فائل کے لئے اپنے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی بجائے وائٹ ہاؤس کی ایک ٹیم کو تشکیل دیا ہے۔ میگزین نے باخبر ذرائع سے نقل کیا ہے ہے کہ ٹرمپ نے گذ

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکی میگزین "فارن پالیسی” کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدے کی فائل کے لئے اپنے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی بجائے وائٹ ہاؤس کی ایک ٹیم کو تشکیل دیا ہے۔
میگزین نے باخبر ذرائع سے نقل کیا ہے ہے کہ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے عملے کے ایک قابل اعتماد گروپ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ایران کے کاربند رہنے کا جائزہ لے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک قریبی ذریعے نے میگزین کو بتایا کہ صدر نے "وائٹ ہاؤس کے عملے کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اکتوبر میں ختم ہونے والی 90 روز پر مشتمل جائزے کی مدت کے دوران ایرانی معاہدے سے ممکنہ دستبرداری کے لئے تیار رہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی ٹاسک ہے جو گذشتہ عرصے کے دوران وزیر خارجہ اور ان کی وزارت کر سونپا گیا تھا”۔