روس کے ساتھ 4 بار رابطہ کیا، مگر انتخابی مہم میں مدد طلب نہیں کی : ٹرمپ کا داماد
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جاریڈ کوچنر نے کل تردید کی ہے کہ انہوں نے انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لئے ماسکو سے مدد طلب کی تھی، جبکہ گذشتہ سال صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران روسی حکام سے(3 ملاقاتیں اور ایک ای میل کے ذریعے) 4 بار […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد جاریڈ کوچنر نے کل تردید کی ہے کہ انہوں نے انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لئے ماسکو سے مدد طلب کی تھی، جبکہ گذشتہ سال صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران روسی حکام سے(3 ملاقاتیں اور ایک ای میل کے ذریعے) 4 بار رابطے کا اعتراف کیا ہے۔
کوچنر نے 11 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ لکھا ہے، جسے ان کی موجودگی میں کل سینیٹ کمیٹی کے سامنے پڑھا گیا اور اسے امریکی اخبارات میں بھی شائع کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا: "میں نے کسی سے مدد طلب نہیں کی، اور نہ ہی کسی کو جانتا ہوں جس نے انتخابی مہم کے دوران غیر ملکی حکومت سے مدد طلب کی ہو”۔ جبکہ کوچنر نے کانگریس کے بند اجلاس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔