حکومت کا عوام کو بیدار کرنے اور میدانوں میں نماز ادا کرنے کا اعلان
رام اللہ: کفاح زبون کل صدر محمود عباس کی صدارت میں منعقدہ ہنگامی میٹنگ کے بعد فلسطینی حکومت نے عوام کے اندر بیداری پیدا کرنے اور تمام میدانوں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی دعوت دی ہے اور یہ دعوت اس وقت دی گئی ہے جب بیت المقدس کی عوام نے […]

رام اللہ: کفاح زبون
کل صدر محمود عباس کی صدارت میں منعقدہ ہنگامی میٹنگ کے بعد فلسطینی حکومت نے عوام کے اندر بیداری پیدا کرنے اور تمام میدانوں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی دعوت دی ہے اور یہ دعوت اس وقت دی گئی ہے جب بیت المقدس کی عوام نے مسلسل گیاروے دن مسجد اقصی کے سامنے نماز ادا کی ہے اور انہوں نے اسرائیلی تبدیلیوں کی وجہ مسجد اقصی میں داخل ہونے سے انکار کیا ہے۔
صدر عباس نے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کرنے سے قبل اسرائیل کے ساتھ امن وسلامتی کے سلسلہ میں رابطہ قائم کیا تھا جس میں یہ بات کہی گئی تھی کہ تل ابیب مسجد اقصی میں اپنی تمام کاروائیاں بند کر دے گا اور انہوں نے کہا کہ جب تک بیت المقدس میں 14 جولائی سے پہلی کی طرح حالات نہیں ہو جائیں گے تب تک ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔
بدھ – 3 ذو القعدة 1438 ہجری – 26 جولائی 2017ء شمارہ: (14120)