شکری: چاروں ملکوں کا قطر کے ساتھ ہر طرح کی ثالثی کوشش کو قبول کرنے سے انکار

برسلز: عبد اللہ مصطفی مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کل یورپ یونین کو یہ باور کرایا ہے کہ قطر کا بائکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کسی بھی ثالثی کوشش کو قبول نہیں کریں گے اور انہوں نے برسلز میں منعقدہ یورپ یونین کی خاتون وزیر خارجہ فیڈریکا موگیرینی کے […]

شکری: چاروں ملکوں کا قطر کے ساتھ ہر طرح کی ثالثی کوشش کو قبول کرنے سے انکار

برسلز: عبد اللہ مصطفی

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کل یورپ یونین کو یہ باور کرایا ہے کہ قطر کا بائکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کسی بھی ثالثی کوشش کو قبول نہیں کریں گے اور انہوں نے برسلز میں منعقدہ یورپ یونین کی خاتون وزیر خارجہ فیڈریکا موگیرینی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ قطر پر لازمی ہے کہ وہ مصر، سعودی عرب، بحرین اور امارات کے مطالبوں کو پورا کرے۔

شکری نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ یہ معاملہ ایسا ہے کہ اس کو ثالثی حل کی تلاش نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے ساتھ تو کسی حال میں بھی کوئی ثالثی حل تلاش کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ ہم معاملہ کو نہ حل کر سکتے ہیں اور نہ کسی طرح کے گفت وشنید کے مرحلہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ فرانس کی نیوز ایجنسی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس مسئلہ کو اس وقت تک حل نہیں کیا جا سکتا ہے جب تک قطر دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے میں ضروری کاروائیاں کر کے ہمارے ساتھ شریک نہ ہو جائے۔

بدھ – 3 ذو القعدة 1438 ہجری – 26 جولائی 2017ء  شمارہ: (14120)