"حزب اللہ” اور "نصرت فرنٹ” کے مابین عرسال میں ایک معاہدہ
معاہدے میں شامی مخالف جماعتوں کی قلمون سے ادلب کی جانب نقل مکانی شامل بيروت: "الشرق الاوسط” ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کی تحریک "حزب اللہ” لبنانی اور "نصرت فرنٹ” کے مابین ایک معاہدہ عمل میں آیا ہے، جس کے مطابق "نصرت فرنٹ” کے عناصر لبنانی
معاہدے میں شامی مخالف جماعتوں کی قلمون سے ادلب کی جانب نقل مکانی شامل

بيروت: "الشرق الاوسط”
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کی تحریک "حزب اللہ” لبنانی اور "نصرت فرنٹ” کے مابین ایک معاہدہ عمل میں آیا ہے، جس کے مطابق "نصرت فرنٹ” کے عناصر لبنانی علاقے جرود عرسال سے انخلا کرے گی اور اس کے بدلے میں "حزب اللہ” کے جنگجوؤں سے اپنے پانچ قیدی حاصل کرے گی اور اس اتفاق پر چند روز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔ نصرت فرنٹ کے خلاف جرود عرسال میں حزب اللہ کی جانب سے لڑی جانے والی جنگ کے ایک ہفتے بعد کئے گئے اس معاہدے میں شامی مخالف جماعتوں کی مغربی قلمون اور عرسال کے علاقوں سے شام کے علاقے ادلب کی جانب نقل مکانی بھی شامل ہے۔