یمنی حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ
رياض: "الشرق الاوسط” یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی اتحادی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ کل شام حوثی ملیشیا کی طرف سے حج کے موسم میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش میں مکہ مکرمہ کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو اتحاد کی فضائی دفاعی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔ اتحادی […]

رياض: "الشرق الاوسط”
یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی اتحادی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ کل شام حوثی ملیشیا کی طرف سے حج کے موسم میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش میں مکہ مکرمہ کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو اتحاد کی فضائی دفاعی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔
اتحادی فورسز کی قیادت نے وضاحت کی ہے کہ میزائل کو کسی نقصان کے بغیر مکہ مکرمہ سے 69 کلومیٹر دور گورنریٹ طائف کے علاقے واصلیہ کے اوپر ناکام بنا دیا گیا۔ اتحادی قیادت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی علاقوں میں میزائلوں کی مسلسل اسمگلنگ، حدیدہ بندرگاہ پر کنٹرول میں کمی اور امدادی سامان کی ترسیل کے لئے اتحاد کی طرف سے دیئے گئے پرمٹ کے غلط استعمال کی وجہ سے ہے۔ دریں اثناء بین الاقوامی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے فیصلہ کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے جنگ طول پکڑ رہی ہے اور شہریوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔