ٹرمپ "ایرانی جوہری پروگرام” کو فوجی سائٹس کے معائنہ کے ذریعے چیک کر رہے ہیں
لندن: عادل السالمی کل امریکہ کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت "ایرانی جوہری معاہدے” پر عمل درآمد کے لئے تہران کی سنجیدگی کا جائزہ لینے کے ضمن میں مشتبہ ایرانی فوجی سائٹس کی تلاشی کی کاروائی کر رہی ہے۔ جبکہ امریکی انتظامیہ جوہری معاہدے کے نفاذ [&he

لندن: عادل السالمی
کل امریکہ کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت "ایرانی جوہری معاہدے” پر عمل درآمد کے لئے تہران کی سنجیدگی کا جائزہ لینے کے ضمن میں مشتبہ ایرانی فوجی سائٹس کی تلاشی کی کاروائی کر رہی ہے۔
جبکہ امریکی انتظامیہ جوہری معاہدے کے نفاذ پر ایک سخت نگرانی مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ اس کی اصلاحات کے لئے ہوگا کیونکہ صدر کے معاونین اس تاریخی معاہدے کو "سنگین خامی” قرار دیتے ہیں۔ نامعلوم امریکی حکام سے کل "ایسوسی ایٹڈ پریس” ایجنسی کی نقل کردہ خبر کے مطابق اگر اسے فوری حل نہ کیا گیا تو صدر ٹرمپ اس معاہدے کی منسوخی کی جانب اقدام کریں گے۔