ابو الغیط کا بارزانی سے ریفرنڈم کے ٖفیصلے پر نظر ثانی کی دعوت
یہ اقدام کردوں کی منظر کشی کرے گا اور "طوفانی ہواؤں” کے سامنے دروازہ کھولے گا : ابو الغیط قاہرہ: سوسن ابو حسين عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے عراقی صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی کو "خصوصی پیغام” ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صوبے کی آزادی کے لئے [&he
یہ اقدام کردوں کی منظر کشی کرے گا اور "طوفانی ہواؤں” کے سامنے دروازہ کھولے گا : ابو الغیط

قاہرہ: سوسن ابو حسين
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے عراقی صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی کو "خصوصی پیغام” ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صوبے کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی دعوت دی ہے۔ عرب سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ ابو الغیط نے 25 ستمبر کو ریفرنڈم کرانے کی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ غیر کردی عراقی عوام کے لئے ایک منفی پیغام ہوگا، اس سےطوفانی ہواؤں کے دروازے کھلیں گے اور علاقائی صورت حال کی پیچیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ جبکہ کوئی نہیں چاہتا کہ اس طرح سے کردوں کی اپنی پیچیدہ صورت حال کی منظر کشی ہو”۔