اتحاد کا المخا کی طرف بارود سے بھری کشتی بھیجنے والے حوثیوں کا تعاقب

ریاض – عدن: "الشرق الاوسط” یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ وہ اس کاروائی کی تہ تک جائے گا اور ان حوثیوں کو سبق سکھائے گا جنہوں نے کل صبح المخا شہرکی بندرگاہ کو بارود سے بھری ایک کشتی کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ […]

اتحاد کا المخا کی طرف بارود سے بھری کشتی بھیجنے والے حوثیوں کا تعاقب

ریاض – عدن: "الشرق الاوسط”

یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ وہ اس کاروائی کی تہ تک جائے گا اور ان حوثیوں کو سبق سکھائے گا جنہوں نے کل صبح المخا شہرکی بندرگاہ کو بارود سے بھری ایک کشتی کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔

اتحاد کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ المخا شہر کی بندرگاہ کو اڑا دیا گیا ہے اور یہ حادثہ ایک کشتی کے ذریعہ ہوا جو چند کشتیوں سے قریب سمندری پلیٹ فارم سے آکر ٹکرائی اور اس کی وجہ سے ایک دھماکہ ہوا لیکن اس دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اتحاد کے رہنماؤں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کو سعودی نیوز ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ الحوثی  اور سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے میلیشیاؤں نے تمام عادات وتقالید اور بین الاقوامی قانون کی حدیں پار کر لی ہیں۔

اتوار – 7 ذو القعدة 1438 ہجری – 30 جولائی 2017ء شمارہ: (14124)