امریکہ ایران کے سمندری اور بیلسٹک پروگرام کی وجہ سے مشتعل
لندن: "الشرق الاوسط” ایران بہت دور تک مار کرنے والے میزائل داغ کر خلیجی سمندر میں ریاسہائے متحدہ امریکہ کو بیلسٹک نظام سے مسلسل ڈرا رہا ہے اور ایران نے جو آخری میزائل پرسوں داغا ہے اس کے ذریعہ سیٹلائٹ کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ کل […]

لندن: "الشرق الاوسط”
ایران بہت دور تک مار کرنے والے میزائل داغ کر خلیجی سمندر میں ریاسہائے متحدہ امریکہ کو بیلسٹک نظام سے مسلسل ڈرا رہا ہے اور ایران نے جو آخری میزائل پرسوں داغا ہے اس کے ذریعہ سیٹلائٹ کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
کل پاسداران انقلاب کے ذریعہ صادر کردہ بیان کے ذریعہ اس بات کا علم ہوا ہے کہ امریکی نیوی کی کشتیاں خلیج میں ان کی کشتیوں سے قریب ہوئیں ہیں۔ "سباہ نیوز” نامی ایک سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ نقل کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے ہماری کشتیوں کی طرف مشعلیں روشن کر کے اور انتباہ دے کر اشتعال پیدا کیا ہے اور گزشتہ منگل کے دن امریکی نیوی کی کشتی نے اس وقت انتباہی فائرنگ کی جب خلیج میں ایرانی کشتی اس سے قریب ہوئی یہاں تک اس فائرنگ کے بعد 17 کیلو میٹر کی دوری پر ہو گئی۔
اتوار – 7 ذو القعدة 1438 ہجری – 30 جولائی 2017ء شمارہ: (14124)