لبنان: عرسال میں نصرہ فرنٹ کے خاتمہ کی وجہ سے داعش کی جنگ میں جل بازی
بیروت: بولا اسطیح لبنانی فوج کے رہنماء جرود عرسال میں نصرہ فرنٹ اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے سلسلہ میں غور وفکر کر رہے ہیں تاکہ اسی معاہدہ کی بنیاد پر جرود راس بعلبک اور القاع کے علاقہ میں تنظیم داعش کے خلاف جنگ کرنے کی بگل بجائی […]

بیروت: بولا اسطیح
لبنانی فوج کے رہنماء جرود عرسال میں نصرہ فرنٹ اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے سلسلہ میں غور وفکر کر رہے ہیں تاکہ اسی معاہدہ کی بنیاد پر جرود راس بعلبک اور القاع کے علاقہ میں تنظیم داعش کے خلاف جنگ کرنے کی بگل بجائی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے 500 اہلکار نے تقریبا دو سو کیلو میٹر مربع زمین پر قبضہ جما لیا ہے اور یہ زمین عرسال کے مشرقی شمال لے کر جرود راس بعلبک سے گزرتے ہوئے القاع کے شمال تک کے علاقوں پر مشتمل ہے اور "الشرق الاوسط” سے بیان کرنے والے ایک فوجی کے ذریعہ اس بات کا علم ہوا ہے کہ لبنانی فوج نے ان کے خلاف جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے کیونکہ وہ بہت دور تک مسافت پر پھیلے ہوئے ہیں اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ آج معاملے کچھ آسان ہیں۔
اتوار – 7 ذو القعدة 1438 ہجری – 30 جولائی 2017ء شمارہ: (14124)