"نصرت فرنٹ” کو دور رکھنے کے لئے "حمص کی جنگ بندی” کی مدت ایک ماہ
معاہدے کی نگرانی کے لئے روسی ملٹری پولیس کے 90 مبصرین ماسکو: طه عبد الواحد – بيروت: يوسف دياب کل روس نے شامی مخالف جماعتوں کے ساتھ شامی شہر حمص کے دیہی علاقوں میں جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ جس میں علاقے کے نظم و نسق کے امور […]
معاہدے کی نگرانی کے لئے روسی ملٹری پولیس کے 90 مبصرین

ماسکو: طه عبد الواحد – بيروت: يوسف دياب
کل روس نے شامی مخالف جماعتوں کے ساتھ شامی شہر حمص کے دیہی علاقوں میں جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ جس میں علاقے کے نظم و نسق کے امور پر مقامی کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے ذریعے امداد پہنچانے سمیت شامی حکومتی افواج اور مخالف جماعتوں کو الگ رکھنے کے لئے روسی ملٹری پولیس کے 90 مبصرین کو تعینات کرنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں قاہرہ میں مصر کی زیر نگرانی اور روس کی ضمانت پر دستخط کردہ اور کل سے نافذ العمل معاہدے کے متن میں شامل ہے کہ خطے سے "نصرت فرنٹ” کو دور رکھنے کی خاطر (جنگ بندی) کے لئے تقریبا ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے جو اگلے ماہ ستمبر کی 10 تاریخ کو ختم ہوگی۔