سعودی عرب کی طرف سے قطری حاجیوں کا خیر مقدم اور اسے جذباتی پالیسی اور "سیاسی زوال” سے تعبیر
جدہ: سعيد الابيض سعودی عرب نے کل اپنے وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد کے بیان کے ذریعے قطری حاجیوں کا خیر مقدم کیا اور اسے دوحہ کی جذباتی پالیسی سے تعبیر کرتے ہوئے "سیاسی زوال” قرار دیا۔ کل جدہ مین سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اطلاعاتی […]

جدہ: سعيد الابيض
سعودی عرب نے کل اپنے وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد کے بیان کے ذریعے قطری حاجیوں کا خیر مقدم کیا اور اسے دوحہ کی جذباتی پالیسی سے تعبیر کرتے ہوئے "سیاسی زوال” قرار دیا۔
کل جدہ مین سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اطلاعاتی وزراء کے اجلاس کے دوران العواد نے یقین دہانی کی کہ قطری عوام کو ہر سال کی طرح اس سال بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ قطری حاجیوں کے لئے کئی راستے کھول دیئے گئے ہیں اور ان کے پرسکون آرام کے لئے تمام ضروریات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حج دینی فریضہ ہے اور سعودی عرب اپنے قیام کے آغاز سے ہی اس میں بہتری کے لئے اپنی تمام تر کوششیں صرف کر رہا ہے۔